جعفرآباد(نامہ نگار)کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک نے سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار بلال شبیر نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ قانون گو عبدالغنی چاچڑ بھی ہمراہ تھے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفور ناوڑا نے کمشنر کو مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد کے متعلق بریفنگ دی کمشنر نے سول ہسپتال دورے کے موقع پر حاضری رجسٹر چیک کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی کمشنر نے متعدد ڈاکٹرز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس سول ہسپتال کو احکامات دیئے کہ وہ غیر حاضر ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کو یقینی بنا کر رپورٹ پیش کریں۔