بہاول پور(کامرس رپورٹر) زرعی ماہر فیضان بن فضل نے کہا کہ قدرتی پودا ’’اسٹیویا‘‘ سے استفادہ کریں، اس پودے میں قدرت نے مٹھاس رکھی ہے اور اسے چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔اِس کے دو پتے چینی کا متبادل بن سکتے ہیں۔ یہ پودا ایوب ریسرچ سنٹر فیصل آبادسمیت بہاول پورمیں بھی دستیاب ہے اور اِسے گملے میں بھی اُگایا جاسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر کاشت کے ذریعے ملک و قوم کے لئے اربوں روپے کا زرِ مبادلہ کمایا جاسکتا ہے، ذیابیطس (شوگر) کے مریض بھی اِس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کا زیادہ استعمال خصوصاً کولڈ ڈرنک کے استعمال سے اولاد پیدا کرنے والے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں اور دوسری جانب بچوں اور بچیوں کے قد چھوٹے رہ جانے کی وجہ بن رہی ہیں۔
اور یہ دشمن کی سازش کے تحت ہو رہا ہے اور ہم نادانی میں دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
’’اسٹیویا‘‘ میں مٹھاس، چی کے متبادل استعمال کیا جائے، زرعی ماہر
Apr 18, 2022