شجاع آباد،سکندر آباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) گندم خریداری سینٹر گردیز پورکے کاشتکاروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج ٗ شجاع آباد میں گندم خریداری سینٹر گردیز پور پر کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان جلالپور مین شاہراہ بند کردی۔ کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انچارج فوڈ سینٹر فاروق چغتائی گندم کی کٹوتی کی مد میں من مانیاں کر رہا ہے۔ سرکاری کٹوتی 110 گرام فی بیگ کی بجائے 1110 گرام یعنی ایک کلو گرام فی بیگ اضافی وصول کر رہا ہے۔ فوڈ انسپکٹر کی من مانیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ اضافی کٹوتی کی مد میں فوڈ انسپکٹر اپنی جیبیں بھر رہا ہے جبکہ غریب کاشتکاروں کو سینکڑوں من گندم کا نقصان ہو رہا ہے۔ احتجاج کی اطلاع پر ڈی ایف سی فوڈ ملتان اور ڈی ایس پی شجاع آباد سرکل موقع پر پہنچ گئے اور کاشتکاروں سے مذاکرات میں گندم کی سرکاری کٹوتی کی وصولی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد کاشتکاروں نے چھ گھنٹوں سے جاری احتجاج ختم کردیا۔
گندم خریداری سینٹر گردیز پورکے کاشتکاروں کا مطالبات کے حق میںمظاہرہ
Apr 18, 2022