’کلّو‘ کا کردار معاشرے کے منہ پر بہت بڑا تھپڑ تھا: ماریہ واسطی

کراچی(یواین پی ) ماریہ واسطی کو انڈسٹری سے جڑے 20 سال سے زائد عرصہ گزرگیا لیکن آج بھی ان کی شہرت بطور ہیروئن یا مرکزی کردار کیلئے کم نہیں۔اپنے ماضی کے مشہور ڈرامے ’کلّو‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میرا ہٹ ڈرامہ کلّو بہت مختلف تھا جو اس معاشرے کے چہرے پر تھپڑ تھا۔ میں نے جس دور میں کام کیا اس میں کردار اہم ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ اداکار ہیں جو حقیقی زندگی پر مبنی اداکاری پر یقین رکھتے ہیں۔ یعنی اگر کوئی لڑکی جھونپڑی سے نکل رہی ہے اجڑی ہوئی ہے تو وہ ایسی ہی لگنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن