مری، یوٹیلیٹی سٹور پر شناختی کارڈ کی پڑتال ، شہری عاجز آگئے 

 مری (نامہ نگار خصوصی ) یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء ضرورت کی خریداری پر صارفین کے اصل شناختی کارڈ کی پڑتال اور فوٹو کاپی ساتھ لائے جانے کی شرط پر سخت احتجاج اور تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ایسے میں صارفین جن میں خواتین اور معمر افراد شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ بازار کی نسبت معمولی رعایت حال کرنے کیلئے روزے کی حالت میں انہیں طویل مسافت طے کر کے یوٹلیٹی سٹور پر پہنچنے کے بعد جب شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لائے جانے کی نوید سنائی جاتی ہے تو ان کے جسم میں رہی سہی قوت بھی جواب دے جاتی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں معمولی رعایت کیلئے کم از کم پانچ روپے کی فوٹو کاپی کروانے کیلئے پھر سے طویل مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ایسی خواتین اور معمر افراد اپنے بچوں کے زریعہ بھی خریداری کی یہ معمولی سہولت حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے یہ پابندی ختم کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ہر شہری ان سٹوروں پر سے با آسانی خریداری کر سکے ۔

ای پیپر دی نیشن