حمزہ شہباز کی کامیابی دراصل جمہوریت کی  فتح  ہے، جہانگیر خانزادہ 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی کامیابی دراصل جمہوریت کی کامیابی ہے کل ہونیوالے ہنگامہ آرائی نے جمہوری عمل اور عدالتی احکام کو ہوا میں اڑانے کی ناکام کوشش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں ملکی مفاد اور آئین سے زیادہ اقتدار عزیز ہے ہمارے خاندان سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہے پہلے بھی علاقے کے فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ عرصہ ساڑھے تین سالوں کے دوران نیا پاکستان بنانے والوں نے اپوزیشن کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کیے ہمارے قائدین پر جتنے مقدمات کیے گئے اس کے جواب میں اللہ نے انہیں بڑی عزت دی پاکستان کی تاریخ میں باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیر اعلیٰ پنجاب بنا میاں شہباز شریف خادم پاکستان اور حمزہ شہباز شریف اب خادم پنجاب بن کر دکھائیں گے انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے جمہوریت کے خاتمہ اور مارشل لا لگانے کے چکر میں ہیں نہ خود کھیل سکے اور نہ ہی دوسروں کو کھیلنے دینگے اس سے بھی وہ ناکامی سے دو چار ہونگے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ چھچھ کے عوام کی خدمت کی اب کی بار موقع ملا تو پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرینگے جہانگیر خانزادہ نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان اور میاں حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن