پاکستانی قوم روکھی سوکھی کھا لے گی لیکن غلامی قبول نہیں کریگی،امین اسلم

 سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سابق معا ون خصو صی برا ئے مو سمیا تی تبدیلی حکو مت پاکستا ن ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم روکھی سوکھی کھا لے گی لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں کریگی ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اٹک کے تا ریخی فوا رہ چوک میں امپورٹڈ حکومت نامنظور ریلی کے بڑے جلسہ عا م سے خطا ب کر تے ہوئے کیا جلسہ عا م سے ضلعی رہنما تحریک انصا ف رانا لیا قت علی خا ن اور دیگر نے بھی خطا ب کیا اس موقع پر ملک شمشیر خا ن، ملک اکلیم اختر  اور دیگر رہنما تحریک انصا ف بھی مو جو د تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ حکو مت جس طرح چو ر درو ازے سے اقتدا ر میں آئی ہے عوام انہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے عمران خان نے امریکہ کو انکا ر کر کے پاکستا ن کی عوام کے دل جیت لیے ہیں قوم اب آزا دی کی جنگ کے لیے سڑکو ں پر نکل چکی ہے قو م کی یہی آوا ز ہے کہ فو ر ی انتخا بات کر ائے جائیں احتجاجی ریلی  میں عوام کی بھر پو ر شرکت نے ثا بت کر دیا ہے کہ وہ امریکہ اور دیگر مما لک کی غلا می کو تسلیم نہیں کرتے۔

ای پیپر دی نیشن