مارکیٹ میں ایک کلو لیموں کی قیمت 600 روپے کلو تک جاپہنچی

 پندرہ روز کے دوران لیموں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہ جس کے بعد مارکیٹ میں ایک کلو لیموں کی قیمت 600 فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں چائنہ لیموں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا پندرہ روز کے دوران چائنہ لیموں کی سرکاری قیمت میں 218 روپے کلو بڑھ گئی جس کے بعد لیموں 72 روپے فی کلو سے 290 روپر فی کلو ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چائنہ لیموں 400 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دیسی لیموں کی قیمت میں 370 روپے کلو اضافہ ہوا، سرکاری لسٹ کے مطابق دیسی لیموں کی قیمت 90 روپے سے بڑھ کر 460 روپے کلو ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیسی لیموں کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائر کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لیموں پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے، افطاری میں مشروبات میں لیموں پانی خاص طور پر رکھا جاتا ہے جبکہ حکومت لیموں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن