آج عام انتخابات کرا لیں، قوم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنے کے لیے بے تاب ہے:حماداظہر

سابق وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت سے آنے والی حکومت نے ملک کی معیشت پر حملہ شروع کر دیاہے، ملکی معیشت پر 3 یو ٹرن لے لیے گئے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ اسلا م آباد میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا سنا اس کو بھی واپس لے رہے ہیں،  پاکستان میں ایل این کی کوئی سٹوریج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے جلسے نہیں رکتے، ہمارے جلسوں میں ایک بھی گلاس تک نہیں ٹوٹا، ہمارا جلسہ رک نہیں سکتا، تمام رکاوٹیں عبور کریں گے۔انہوں نے کہا   کہ  آپ آج عام انتخابات کرا لیں، قوم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔حماد اظہر نے پشاور اور کراچی کے لوگوں کا بڑے بڑے جلسوں پر شکریہ ادا کیا، کہا یہ نوجوانوں کی جماعت ہے، اس وقت غلامی کی حکومت ہے، لاہور سیاسی اور شعور رکھنے والا شہر ہے،لاہور میں بہت بڑا جلسہ منعقد ہونے جارہا ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن