انشاءاللہ لاہور جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ شیخ رشید

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ لاہور جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ 21 اپریل بروز جمعرات کو منیار پاکستان پر ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے گریٹر اقبال پارک جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ پولیس نے این او سی جاری کیے ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ دار متعلقہ سیاسی جماعت ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جلسے کے گرد و نواح میں انتظامی امور اور سیکیورٹی کےلیے پولیس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ سیکیورٹی ایجنسیاں تھریٹ الرٹ جاری کر چکی ہیں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔اس جلسے سے متعلق فیصل جاوید نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور تیار ہو! مینار پاکستان وہ تاریخی مقام جہاں پاکستان بنانے کی قرارداد منظور ہوئی تھی اور اب پاکستان بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا عوامی جلسہ پشاور میں ہوا تھا جبکہ دوسرا جلسہ 2 روز قبل کراچی میں ہوا تھا جس میں کراچی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن