شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران موٹرسائیکل مارکیٹ کے نائب صدر ظہیر احمد چوہدری نے کہا کہ فلسطینوں پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم پر مسلم امہ خاموش نہیں رہ سکتی ہم اپنے مسلمان بھائیوں کوسفاک اسرائیلیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کی خاطر بھرپور کردار اد اکریں تاکہ آئندہ کوئی شعائر اسلام اور مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیل نہتے فلسطینی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری طرف بھارتی سفاک فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔
مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کریں : ظہیر چوہدری
Apr 18, 2023