شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر عدنان اسلم نے کہا کہ نگرا ن پنجاب حکومت کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے لہذا سپریم کورٹ نیا نگران سیٹ اپ حاضر یا سابق جج سپریم کورٹ تعینات کریں تاکہ ترازو کے پلڑے برابر ہو سکیں موجودہ نگران سیٹ اپ نے ن لیگ کے کہنے پر پنجاب میں اپنی من مرضی کے تبادلے کرائے اور نا اہل لوگوں کو اعلیٰ سیٹوں پر تعینات کیا جس سے پنجاب میں گورننس نام کی چیز ختم ہو گئی ہے ہائوسنگ کالونی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے عدنان اسلم نے کہاکہ پی ڈی ایم سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے ملک کو بحرانوں سے بچانے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو فوری تبدیل کیا جائے ۔
پی ڈی ایم سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے : عدنان اسلم
Apr 18, 2023