شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی مسلم لیگ کے رہنما و پی پی 140 کے نامزد امیدوار چودھری طارق محمودگجر نے ضلع شیخوپورہ کے ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری محمداعظم،حافظ محمدنعیم،مولانا سلیم اعظم بلوچ، مفتی عبدالرحمن مظہر،مولانا شیر افگن، چودھری شکیل گجر، ملک افضل بگا اعوان، حاجی یعقو ب چاہل،محمدبلال کھوکھر، حافظ محمدآصف صدیق مغل،ابوفراس، ڈاکٹر عتیق وڑائچ ودیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی استقبالیہ سے خطاب کرتے چودھری طارق محمود گجر نے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان میں باہمی اتحاد، اتفاق،یگانگت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دشمن ہماری صرف علاقائی سرحدوں پر نہیں بلکہ نظریاتی سرحدوں پر بھی حملہ آور ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریہ ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے جس کیلئے مرکزی مسلم لیگ عملی جدوجہد کررہی ہے اور 2023 کے انتخابات میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
دوقومی نظریہ ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے : چودھری طارق
Apr 18, 2023