شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران گلی ککے زئیاں کے صدر رانا عمران سکندر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک امن و بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ہمیں اس ماہ مقدس میں مستحقین کی امدادیقینی بنا کر ان کی زندگیوں میں بھی خوشیاں لانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کیا جاسکے، رمضان المبارک میں کی گئی نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے۔