حکومت نے پٹرول بم گرا کر عوام کو عید کا تحفہ دے دیا:چودھری ارسلان

Apr 18, 2023

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق امیدوار پی پی 139 چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں زیادہ ہورہی ہیں حکومت نے رمضان میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور اب رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عوام پر پٹرول بم گرا کر عیدالفطر تحفہ ضرور دیا ہے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر کے مہنگائی کے ذریعے آخری نوالہ تک چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ الزام برائے الزام اور سب کچھ ماضی کی حکومتوںپر ڈالنے کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر افطارڈنر کے بعد معززین سے گفتگو کے دوران کیا۔ ارسلان خالد ورک نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت بے روزگاری میں اضافہ غربت مٹاؤ کی جگہ غریب مٹاؤ پالیسی کا شاخسانہ ہے۔ 

مزیدخبریں