شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف پی پی 140 کے امیدواربیرسٹر چودھری طیاب راشد سندھو نے اپنی اقامت گاہ پر پارٹی عہدیداروں کے اعزازمیں افطار ڈنر دیا جس میں سیکرٹری بار چودھر ی صہیب اسلم سدھو،چودھری تنویر احمد ورک ،ملک امجد سعید بلوچ، مرز ا سعید اکبر بیگ ،بلال اعجاز چنبل ،فلک شیر ورک سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے طیاب راشد سندھو نے کہاکہ حکمران عمران خان دشمنی میں بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیںجس کا انہیں خمیازہ بھگتنا ہوگا عمران خان پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول عوامی لیڈر ہیں اگر مقبول اورمضبوط عوامی قیادت اور آواز کو دبا نے کی کوشش کی گئی تو اس سے ان کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے جس کے ذمہ دار امپورٹڈحکمران ہونگے یہ لوگ محض اپنی بدترین شکست سے خائف ہوکر انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔