مہنگائی ‘ لاقانونیت نے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا: قاسم ریاض گجر

Apr 18, 2023

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)خدمت میرے ابائواجداد کا شیوہ تھا اسی راہ پر چل کر عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اللہ پاک کے فضل وکرم سے عوامی اعتماد سے آئندہ انتخابات میںکامیاب ہو کر عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنائیں گے سیاسی میدان میں موجود شخصیات سے التماس ہے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں اس سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135 قاسم ریاض گجر کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا مہنگائی اور لاقانونیت نے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا غریب کو ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں ہر طرف افراتفری کا راج ہے جس کا واحد حل مخلص قیادت ہے میرے ابائواجداد نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اسی راہ پر چل کر ان کا مشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں