شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاںافضال حیدر نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے حقوق اور وقار کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیواربن کر کھڑے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی بجائے مہنگائی کے بم گرارہی ہے جس سے عوام ذہنی طور پر تنائو کا شکار ہوکر رہ گئے ہیںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا انصافی اور ظلم ہے مہنگائی غربت اور بے روزگاری نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو نت نئے بحرانوں سے دو چار کر دیا ہے، ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔