قصور: ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور سیدہ تہنیت بخاری کے زیر صدارت ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم، محکمہ لائیو سٹاک، ایری گیشن، ایجو کیشن، زراعت، سوئی گیس، واپڈا، ہائی وے، بلڈنگ، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ضلع کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ کرنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں اور جلد ازجلد اپنا اپنا پلان جمع کروائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...