گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں کی مختلف شاہراہوں پر واقع چیک پوسٹس پر تعینات افسروں و اہلکاروں کو گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کیلئے ناکہ بندی و چیکنگ کیلئے جامع حکمت عملی بنانیکی ہدایات جاری کیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ نے کہا کہ زمینداروں و کاشتکاروں کو سختی سے تنبیہہ کی جاتی ہے کہ ضلع سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والے تاجروں،کاشتکاروں اور زمینداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاجر اور کاشتکارضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں تاکہ آنے والے ایام میں گندم و آٹے کا بحران پیدا نہ ہو۔
گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگا :ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات
Apr 18, 2023