کامونکی:مختلف وارداتیں ،شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی)مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ڈاکو نقدی،طلائی زیورات ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز و کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے  تتلے عالی کا  یعقوب 50 ہزار روپے،محلہ ہجویری کے محمد فیصل  سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،محمد نبیل سے ساڑھے 93ہزار روپے اورقیمتی کاغذات،ٹبہ محمد نگر کے سرفراز علی سے 56ہزارروپے اور موبائل فون ،مریدکے کے ساجد محمود سے موٹر سائیکل،نو ہزار روپے اور موبائل فون چھین ،پولیس اہلکار شاہد اقبال  سے ستائیس سو روپے،موبائل ،حبیب ٹاؤن کے ذکاء  اللہ سے 45ہزار روپے چھین لئے۔نواحی گاؤں دراج کے کے احسان اللہ ،سادھوکی کے ساجد علی  کا موٹرسائیکل،موضع بھاکراں والی کے احسان اللہ کی کار، باغ والا کے گورنمنٹ پرائمری سکول سے بجلی کی موٹر ،ولید ٹاؤن واہنڈو میں واقع عرفان کی دکان سے دس تھیلے گندم چوری کرلی گئی۔موضع کھوتڑے کے عباس کی حویلی سے موبائل فون،تمبولی کے وسیم اختر کا ٹریکٹر ،سبزی منڈی سے امتیاز علی ،ٹبہ محمد نگر کے شہزادکا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ڈھلانوالی کے احمد رضا کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی مصباح شہزادی کے گھر سے اْسکی ملازمہ شاہدرہ کی اقراء  بی بی 67ہزارروپے، چار تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئی۔

ای پیپر دی نیشن