گزشتہ تین سالوںمیں دونوں ہاتھوں سے سوسائٹی کو لوٹا گیا: امجد سلیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) فائونڈر گروپ ڈی سی کالونی کے امیدوار برائے صدر حاجی امجد سلیم بٹ ،امیدوار جنرل سیکرٹری معظم علی دھدرا ، امیدوار نائب صدر نصیر چیمہ ، امیدوار فنانس سیکرٹری مہر فاروق ، حاجی ٹیپو سلطان ، شہزاد بٹ نے کہا کہ گزشتہ تین سالہ دور ڈی سی کالونی کا بدترین اور سیاہ دور رہا جس میں سابق رجیم نے اور ان کے کارندوں نے ڈی سی کالونی میں دل کھول کر اندھیر نگری مچائے رکھی کالونی کے رہائشیوں کے حقوق پر کھلے عام ڈاکے ڈالے گئے کرپشن کے کئی طریقے اختیار کئے گئے اور دونوں ہاتھوں سے سوسائٹی کو لوٹا گیا حاجی امجد سلیم بٹ نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنا چاہتا ہے جس کیلئے وہ اپنی کارکردگی کی فرضی اور جھوٹی کہانیاں سناکر لوگوں کو بہلارہے ہیں اور آئندہ بہترین کارکردگی کی تسلیاں دے رہے ہیں حالانکہ نہ انہوں نے ماضی میں کچھ کام کیا اور نہ آئندہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن