دنیا کاامن وسکون ‘ سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے: علامہ زاہدالراشدی

Apr 18, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کر ناہوگا۔ ورنہ دنیا کاامن وسکون اورسلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ کیونکہ ظلم جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو آخر ایک دن اسے مٹنا ہے ظلم بربریت کیخلاف ردعمل کے لاوے دنیا کو جلا کے رکھ دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہدالراشدی اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا حافظ گلزار احمدآزاد نے مرکزی جامع مسجد سیٹلائٹ ٹائون میں جمعیت اہلسنت والجماعت کی طرف سے دی گئی بڑی افطار پارٹی سے خطاب کرتے کیا۔ افطار پارٹی سے مولانا سفیان چیمہ ‘مولانا امجد معاویہ، مولانا فضل ہادی‘ مولانا محمود الرشید قدوسی ‘مفتی اسلم طارق ‘قاری عبد الغفار اعوان‘ مولانا سفیان طارق‘ مولانا نواز اعوان‘ مولانا نصیرالدین عمر ‘مولانا محمد معظم‘ مولانا عبدالرئوف اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء سماجی رہنما اور ورکرز شریک ہوئے آخر میں ملک وملت اور تمام مسلمانوں کے لیے دعاکی گئی۔

مزیدخبریں