قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے: نوید حیدر شیرازی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات اور انسانیت کی تاریخ کا سب بڑا معجزہ ہے ۔قرآن فرقان رہتی دنیا تک تمام عالم انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے اور اللہ کی طرف سے ہماری ہدایت اور نجات کا ذریعہ ہے۔ شب قدر ہزار راتوں سے افضل ہے اور اس رات آسمان سے فرشتے رحمت لے کر نازل ہو تے ہیں یہی وہ رات ہے جس میں قرآن پاک نازل ہوا اور آج تک قرآن پاک ایک معجزہ جاودانی کی حیثیت سے ہمارے پاس موجود ہے اورقیامت تک رہے گا ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے پنجاب کونسل آف د ی آرٹس کے ہال میں جشن نزول قرآن کے سلسلہ میں مقابلہ حسن قرات کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...