گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر لون امپوریم خواجہ طارق نوید لون نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اپنے احتساب کیساتھ ساتھ تحمل، صبر ، رواداری ، ایثار، قربانی کا درس دیتا ہے یہ مومنوں کیلئے نیکیوں کا سیزن ہے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کیلئے روزہ رکھنے کیساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت اور سخاوت، صدقات دینے میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس میں روزہ داروں نے افطاری کرائی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرحوم والدین سابق ایم این اے خواجہ محمد اسلم لون اور والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے لون امپوریم میں 10 روزہ افطار ی کے موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے کیا بعدازاں مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی گئی۔