حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول بم گرادیا :امان اﷲچٹھہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی ) کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میںدس روپے مزید اضافہ کر کے آٹا بجلی گیس کی مہنگائی کے مارے ہوئے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا ہے جس کی وسیع پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے۔ حکومت نے اپنے ہی وزراء کے غریب لوگوں کو پٹرول پر پچاس سے سو روپے لٹر ریلیف دینے کے وعدوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹریکٹر ٹیوب ویل میں استعمال ہونیوالے ہائی سپیڈ ڈیزل کا نرخ تین سوروپے لٹر کے قریب پہنچاکر اب بائیک میں استعمال ہونے والا پٹرول 282 روپے لٹر کرکے اسے بھی اسی سطح پر لانے کی راہ ہموار کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن