گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں5نئے پیٹرول پمپس لگانے کے لیے این او سی اجرا کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع بھر سے 5 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے ، 2 تحصیل (صدر) اور 3 نوشہرہ ورکاںکے جنہیں محکمانہ رپورٹس کی روشنی میں اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پیٹرول پمپس مالکان کو بھی میٹنگ میں بٹھایا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے موقع پر پیٹرول پمپس مالکان کو این او سی تقسیم کرتے کہا کہ آج سے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس
Apr 18, 2023