لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش محمد اکبر اور جاوید عرف جیدی کوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 4 سوگرام چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے تعلیمی اداروں،ہوسٹلز کے گردونواح میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔