سی ٹی او کا اوورچارجنگ ، اوورلوڈنگ گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار)سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے اور پردیسوں کی خون پسینے کی کمائی پر ہرگز شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا۔ پردیسیوں سے اوور چارجنگ کرنے والوں اور گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے گا۔ ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جائے گا۔ لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف ٹیمیں تعینات ہونگیں۔ شہری شکایت کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں، پردیسوں کی باآسانی واپسی کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن