اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کو کل دوبارہ طلب کر لیا 


 لاہور (خبرنگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو کل 19 اپریل کو صبح 10بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے اس سے قبل 10اپریل کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ زرتاج گل پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو مارکیٹ سے کم ریٹ پر دیئے۔ زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ان منصوبوں کو ریوائز کروایا اور ان کی لاگت دوگنا زیادہ کروائی۔ زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا نے منصوبوں کو ریوائزکروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ زرتاج گل نے تمام منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر ان سے بھاری رشوت وصول کی۔ زرتاج گل نے منظور شدہ منصوبوں کے پلان میں ازخود تبدیلی کرکے اپنے گھر اور سیکرٹریٹ کو پختہ سڑک سے منسلک کیا۔ زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا جس سے ترقیاتی کام مکمل ہونے سے پہلے ہی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔
 زرتاج گل طلب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...