کراچی (آئی این پی ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا ،علی زیدی کو پولیس کی بھاری نفری میں پیر کو ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، سابق وفاقی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی اور شور شرابے کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں واپس چلے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی کریں پھر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی رہنمان اور کارکنوں کو عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کردی گئی۔ مختصر وقفے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کردی، علی زیدی روسٹرم پر آگئے، پی ٹی آئی رہنما کو ہٹھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، کارکنان نے علی زیدی کو لانے والی بکتر بند پر پھول نچھاور کئے، علی زیدی کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی شدید نعرے بازی کی۔
علی زیدی کورٹ پیش