لاہور فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ فیروز والا میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ شالیمار میں ڈاکوو¿ں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری اعجاز سے گن پوائنٹ پر 11لاکھ 55ہزار 5سو لوٹ لئے۔ سمن آباد مےں طارق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5لاکھ 14 ہزار، زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، ہنجروال میں منور اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 5ہزار، زیورات اور موبائل فون، ساندہ میں سہیل اور اس کی فیملی سے اےک لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، کوٹ لکھپت میں اشفاق سے 80ہزار اور موبائل فون، نواںکوٹ مےں عبداللہ سے 60 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاو¿ن میں منیر سے 53ہزار اور موبائل فون، غازی آباد مےں انور حسین سے 34ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے مناواں مےں عثمان کی پرچون کی دکان میں گھس کر 3لاکھ 34 ہزار اور دےگر سامان، ٹاو¿ن شپ، راوی روڈ اور برکی سے تےن کارےں، نےوانارکلی کے علاقے سے رکشہ جبکہ گلبرگ، نواب ٹاو¿ن، ڈےفنس، باغبانپورہ، کاہنہ، اسلام پورہ اور نشترکالونی سے سات موٹرسائیکلیںچوری کرلی ہےں۔ فیروز والہ میں نوجوان بابر اپنے گھر کے قریب کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے اسے لوٹ لیا۔ اس نے مزاحمت کی تو ڈاکو¶ں نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔ شریف پارک کوٹ عبدالمالک کے رہائشی تاجر ملک ضیاءاپنی فیملی کے ہمراہ بھائی کے گھر گئے تھے کہ چوروں نے اس کے گھر تمام کمروں کے تالے توڑ کر 60 تولے زیورات، 85 سو سعودی ریال، 38 سو امریکی ڈالر، پاکستانی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان 2 کروڑ روپے مالیت کا لوٹ کر لے گئے۔ علاقے میں پولیس گشت نہ ہونے کے باعث ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جس سے لوگ علاقہ میں ٹھیکری پہرہ دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فیکٹری ایریا پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ڈاکے
لاہور: متعدد شہریوں کو لوٹ لیا گیا، فیروز والا میں مزاحمت پر نوجوان قتل
Apr 18, 2023