لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام کی عملدرآمد رپورٹ پر کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب پولیس عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے اور درخواست گزار شہباز گل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ امریکہ چلے گئے ہیں۔ عدالتی استفسار پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار شہباز گل عدالتی حکم کی روشنی میں امریکہ چلے گئے ہیں۔ اس دفعہ کسی نے رکاوٹ نہیں ڈالی، جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بناءپر نمٹا دی۔
درخواست نمٹا دی