لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے،اب توزلمے خلیل زاد نے بھی مسٹرٹین پرسنٹ پر مہرلگا دی ہے ،نیب کے کیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں،انشااللہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قراردے گی ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور ان کے خلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہے ،اگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنے وقت پرہی ہوکررہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہوں گے عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے ،چور دروازے آنے والی پی ڈی ایم حکومت الیکشن کیلئے چوک اورچوراہے میں جانے سے گھبرا رہی ہے،نگران حکومت کے90روز پورے ہوگئے ہیں تویہ کس شوق کس اختیارکے تحت بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ غیرملکی سرمایہ کاری اورغیرملکی ائیر لائنز بند ہورہی ہیں۔
شیخ رشید