لاہور(خصوصی نامہ نگار )انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا حافظ ملک عبدالصمد،، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمد امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے مولانا مفتی عبدالشکور حقا نی کی ٹریفک حادثہ میں شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور حقا نی شہیدکی تمام زندگی خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد میں گزری وہ سچے عاشق رسولﷺ،محافظ ختم نبوت،فقرواستغناء ، زہد و تقویٰ اورعلم و عمل کے پیکر تھے۔