لاہور ( لیڈی رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی جانب سے بے روزگار افراد کو ذاتی کاروبار کے لئے ریڑھی اور سامان فراہم کر دئیے گئے۔ الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ لاہور کے کرامت کالونی کمیونٹی سنٹرمیں جن افراد کو ٹھیلے فراہم کئے گئے ان میں ایک معذور شخص بھی شامل ہے جبکہ انہیں جو سامان ابتدائی طور پر فراہم کیا گیااس میں سبزیاں،پھل، گول گپے وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر الخدمت کمیونٹی سنٹرکی پروگرام منیجر افشاں طاہر نے بتایا کہ الخدمت کے روز گار پراجیکٹ کا مقصد لوگوں کو وقتی مالی امداد فراہم کرنے کی بجائے انہیں مستقل طور پر روزگار کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں کا باعزت طور پر پیٹ پال سکیں۔