تحریک لبیک کا ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی چوک میں مظاہرہ 

Apr 18, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ناموسِ رسالت کے تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی ہال چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی امیر سید نذیر علی، علامہ جمیل شرقپوری، ایڈووکیٹ محسن رضا، ایڈووکیٹ عثمان خضر مانگٹ، علامہ عاصم اشفاق، شہزاد میٹھا و دیگر نے کی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ مسلمان کبھی بھی اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی و توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں