ستائیس رمضان آزادی و تشکر کا یوم سعید ہے:ضیاء الدین انصاری

Apr 18, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان اور قرآن، استحکام پاکستان کے ضامن اورآزادی کے محافظ ہیں۔اللہ رب العالمین نے شب قدر میں قرآن کریم نازل فرمایا جو نوع انسانی کیلئے ہدایت اور دنیاوی و اخروی سعادت ہے۔پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور نظریہ ہی اسکے استحکام کا ضامن ہے۔27رمضان المبارک آزادی و تشکر کا یوم سعید ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاک نگر کے صدر حافظ انوارالحق کی طرف سے افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این اے 118 کے امیدوار چوہدری محمد شوکت سابقہ ایم پی اے اور امیدوار صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی شمالی لاہور سیف الرحمان و دیگر  نے شرکت کی۔

مزیدخبریں