کوہاٹ (این این آئی) پاک افغان سرحد پر سے متصل افغان صوبہ لوگر میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا۔ نوزائیدہ تمام بچے تندرست اور صحت مند بتائے جاتے ہیں۔ ان بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاروں بچوں کی صحت کی حالت بہتر ہے۔ صوبہ لوگر کے نائب امین اللہ خان سول ہسپتال حکام نے بھی بچوں اور خاتون کی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ زچہ اور بچے سب بہتر اور تندرست ہیں۔
4 بچے
افغانستان میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
Apr 18, 2023