ممبئی : تپتی دھوپ میں ایوارڈز تقسیم ، ہیٹ سٹروک سے 11 افراد ہلاک ،600 کی حالت غیر 

Apr 18, 2023


ممبئی (نیٹ نیوز) کھ±لے میدان اور تپتی دھوپ میں منعقد کی گئی ایک سرکاری تقریب میں 11 افراد ہیٹ سٹروک سے ہلاک جبکہ 50 افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال منقتل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ممبئی میں حکومت نے ایوارڈز کی تقسیم کیلئے تقریب منعقد کی جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد شریک ہوئے۔ تاہم شدید دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اور میدان میں موثر انتظامات نہ ہونے پر 11 افراد ہیٹ سٹروک سے ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں 50 افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہیٹ سٹروک سے 600 کی حالت خراب ہوگئی۔ درجہ حرارت 38 اور نمی بھی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت سینئر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی اور دھوپ میں اتنی دیر انتظار کرنے پر بھیڑ کی تعریف کی تھی۔

مزیدخبریں