بیجنگ آباد (شِنہوا) چین نے کہا ہے سوڈان میں تنازع کے دونوں فریق جلد سے جلد لڑائی ختم کرکے کشیدگی میں اضافہ روکیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات 15 اپریل کو خرطوم اور ملک کے دیگر حصوں میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شروع ہونے والی شدید مسلح جھڑپوں بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر چین گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ سوڈان میں فریقین بات چیت میں اضافہ کرکے مشترکہ طور پر سیاسی منتقلی کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
چین