پیانگ یانگ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا نے امریکہ جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری میزائل دفاعی مشقوں پر امریکہ پر مشقوں کے ذریعے جوہری بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کہا کہ امریکہ فوجی مشقوں سے علاقائی کشیدگی کو دھماکے کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔ امریکی سٹریٹجک بمبار طیاروں کی حالیہ تعیناتی جوہری بلیک میلنگ کا واضح ثبوت ہے۔ امریکہ نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات جاری رکھے تو ضروری کارروائی کریں گے۔