انسان سال میں 2.24بلین ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کرتے ہیں، ویلتھ پاک


سلام آباد(آئی این پی )انسان ایک سال میں 2.24 بلین ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کرتے ہیں،ہر سال931 ملین ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے اور 14 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ آبی ماحولیاتی نظام میں داخل ہو جاتا ہے،اربوں مالیت کے اس کچرے کا صرف 15فیصدری سائیکل کیا جاتا ہے،پاکستان میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کی کمی بڑے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔وزارت موسمیات کی گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر عارف گوہیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوڑے کو بے ترتیبی سے سنبھالنے کے بجائے ہمیں اسے ٹریک کرنے، الگ کرنے اور پھر اسے پائیدار طریقے سے علاج کرنے کے لیے بامعنی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن