اوورسیز پاکستانی عید سے قبل اپنا فطرانہ پاکستان بھیجیں :چوہدری عبدالقادر

Apr 18, 2023

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فطرانہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے غریب ہمسایوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے اس لئے عید سے قبل فطرانہ ادا کردیں تاکہ غریبوں کے بچے بھی عید کی تیاری کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار فرانس کی پاکستان کمیونٹی کے نمائندوں نے کیا۔ صدر ینگ اتحاد گروپ مسلم لیگ ن ، سینئر کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال ، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن خان اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر بیرون ملک رہنے والوں کو تو فطرانہ عید سے پہلے ہی بھیج دینا چاہئے تاکہ غریب خاندانوں خصوصا ان کی بچوں کی عید ہوسکے اور وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ عید کا دن بہت سے غریب گھروں میں کچھ بچوں کیلئے بڑا غمگین گزرتا ہے جب وہ اس شرم سے باہر نہیں نکلتے کہ ان کے پاس نئے کپڑے نہیں ہیں اس لئے ذرا سوچئے کہیں آپ کے پڑوس میں کوئی ایسا بچہ تو نہیں ہے، آپ کے فطرانہ کے اصل حقدار پاکستان کے غریب ہیں۔ اس لئے تمام اوورسیز عید سے قبل اپنا فطرانہ پاکستان میں مستحق لوگوں تک پہنچائیں۔

مزیدخبریں