فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاںبحق اور دو زخمی ہو گئیں۔ نواحی علاقہ 6 ج ب بوڑیوال میں مخیر شخص کی جانب سے خواتین میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں پچپن سالہ رشیدہ بی بی شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ پینتالیس سالہ بلقیس اور بائیس سالہ عائشہ بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔