لاہور(کامرس رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے یتیم بچوں کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے عظیم الشان افطار ڈنر اور عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا اہتمام الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا۔تقریب میں ابراہیم حسن مراد، صوبائی وزیر بلدیات اور پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم مشتاق احمد نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان اور یو ایم ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔ ابراہیم حسن مراد، صوبائی وزیر بلدیات اور ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی نے یتیم بچوں اور بزرگوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے اور کہا کہ اس اہم اور شاندار اقدام کا حصہ بننے پر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ میں خود یتیم ہوں لہٰذا انکا درد بخوبی سمجھ سکتا ہوں۔ ہمیں ان بچوںکی صحت، سلامتی اور بہتری کو یقینی بنانے کے لیے مل جل کر کام کرناچاہیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاو¿نڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ابراہیم مراد اور یو ایم ٹی انتظامیہ کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد یو ایم ٹی انتظامیہ اور ہماری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا اور میں ابراہیم مراد کا اس نیک اقدام پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔تقریب کے اختتام پر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کی جانب سے ابراہیم حسن مراد کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔
یو ایم ٹی یتیموںکی فلاح کیلئے الخدمت کاساتھ دے گی‘ ابراہیم حسن مراد
Apr 18, 2023