لاہور (کامرس رپورٹر) چھیاسٹھ فاﺅنڈیشن کی جانب سے ٹیوٹا میں زیرتربیت یتیم طلباءکیلئے چیک دینے تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔جس میں سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ، سی ای او نوید افراز، سیکرٹری کرنل ر قمر بشیر، سی ایف او بریگیڈیئر شوکت اسلم نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ 66 فاو¿نڈیشن اب تک 50 لاکھ روپے کے سکالرشپ ٹیوٹا کو دے چکا ہے، اس خطیر رقم سے 4 سالوں میں 580 یتیم طلبا کو سکالرشپ فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس سال 137 طلبہ کی فیس کی مد میں چھیاسٹھ فاونڈیشن نے 12 لاکھ روپے سے زائد کا چیک ٹیوٹا کے حوالے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 66 فاو¿نڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ معاشرے کی بہتری کے لیے ایسے مزید افراد کو سامنے آنا چاہیے جو مستحق افراد کی مدد کر سکتے ہیں۔سی او 66 فاو¿نڈیشن نوید افراز نے کہا کہ 200 مزید طلبا کو سکالرشپ دینے کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا اور 66 فاو¿نڈیشن کے مابین 2019 میں یتیم بچوں کی مفت تعلیم کے لیے سکالرشپ فراہم کا معاہدہ طے پایا تھا اور یہ سکالرشپ جنوبی پنجاب کے بچوں کے لیے مختص کی گئی تھی۔چھیاسٹھ فاونڈیشن کے کرنل ر قمر بشیر نے کہا کہ ٹیوٹا میں سکالر شپ کی تقسیم کا طریقہ بہترین اور شفاف ہے جس کے لئے ٹیوٹا کا سٹاف مبارک باد کا مستحق ہے۔
چھیاسٹھ فاﺅنڈیشن کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں : اختر عباس بھروانہ
Apr 18, 2023