عمران کیخلاف توہین عدالت کیس، وفاقی حکومت کی جلد سماعت کیلئے درخواست

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے  عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کردی۔  درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی تاہم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کیس دوبارہ مقرر نہ ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس 26 اپریل کو مقرر کیا جائے۔ یاد رہے کہ  کیس کی گزشتہ سماعت دو دسمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوئی تھی،  عدالت نے عمران سے جواب طلب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...