صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن پر مذاکرات کا وقت گزرگیا، قومی اسمبلی انتخابات کیلئے تیار: فواد چوہدری

لاہور، دینہ‘ اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر بات چیت کا وقت گزر گیا اب حکومت کو قومی اسمبلی الیکشن پر بات کرنی ہے تو کرلے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کیخلاف مل کر نہیں بیٹھ سکتے، نوازشریف اور مریم نواز کا لندن پلان شہباز شریف کو نا اہل کروانا ہے۔تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں، مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہو سکتے ہیں۔پنجاب، خیبر پی کے میں انتخابات نہیں ہوتے تویہ آئین کو سبوتاژکرنے کے مترادف ہیں، مذاکرات آئین سے باہر نہیں ہوسکتے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سٹیٹ بینک کا ابھی تک فنڈز جاری نہ کرنا حکم عدولی ہے، سپریم کورٹ وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے، سپریم کورٹ ان کی عدالت کے ہاتھوں نا اہلی کا شوق پورا کرے۔لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہر صورت 14  مئی کو انتخاب کرانا ہوں گے ورنہ سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔علاوہ ازیں دینہ میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت نامزدگیوں پر قائم ہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے جو وزیر لگائے گئے ہیں جن کو گھر میں دوسری بار سالن نہیں دیتا وہ وزیر لگے ہیں 

ای پیپر دی نیشن