اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 2 روزہ کوچنگ کورس آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع گا۔ جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے مختلف کھیلوں کے 50 مرد اور خواتین کوچز کھلاڑی اور ٹیکنکل آفیشلز (ججز ریفری اور امپائرز)حصہ لیں گے۔ کورس کے شرکا کو مقررین پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام سمیت رانا نصراللہ قرت العین ارشد محمود اور اسد اللہ مختلف کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔ جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریاتغذائیت ڈوپنگ کھیلوں کی نفسیات کھیلوں کے دوران زخم چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ کورس 2 روز تک جاری رہے گا اور اس کے علاوہ اسی طرح کا کورس عید کے بعد لاہور میں بھی منعقد ہوگا۔